حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم ٹو ، ایم تھری کو کھول دیا گیا

حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم ٹو ، ایم تھری کو کھول دیا گیا
حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم ٹو ، ایم تھری کو کھول دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حد نگاہ بہتر ہونے پر موٹر وے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق  لاہور سے ملتان موٹر وے ایم تھری کو حد نگاہ بہتر ہونے پر ٹریفک کیلئے کھولا گیا ۔

اس سے قبل موٹروےایم تھری فیض پور لاہور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند کی گئی تھی جبکہ موٹروے ایم 2، ایم 4 اورایم 5  کو بھی شدید دھند کی وجہ سے بند کیا گیا تھا ۔

ترجمان موٹر وے کے مطابق  موٹر ویز بند کرنے کے اقدامات عوام کی حفاظت کے پیش نظر اٹھائے جاتے ہیں ۔

مزید :

قومی -