فلمی ناقد کمار آر خان اور سلمان خان کے درمیان رنجشیں ختم، لیکن یہ کیسے ممکن ہوا؟ بالی ووڈ سے بڑی خبر

فلمی ناقد کمار آر خان اور سلمان خان کے درمیان رنجشیں ختم، لیکن یہ کیسے ممکن ...
فلمی ناقد کمار آر خان اور سلمان خان کے درمیان رنجشیں ختم، لیکن یہ کیسے ممکن ہوا؟ بالی ووڈ سے بڑی خبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) کمال آر خان اپنے چبھتے الفاظ اور لہجے کیلئے بالی ووڈ میں جانے جاتے ہیں۔ گزشہ دنوں سے وہ بالی ووڈ اداکاروں کیخلاف بولتے نظر آرہے تھے اور ان کا شمار ان چند بالی ووڈ ہستیوں میں ہوتا ہے جن کا سلمان خان سے جھگڑا طویل عرصے پر مبنی ہے۔

لیکن اب وہ یہ جھگڑا ختم کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے میڈیا والوں پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا میں دوسرے اداکاروں کیخلاف بھی بولتا ہوں لیکن میڈیا والے میرے ہر ٹویٹ کو سلمان خان کیخلاف جوڑ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہاں کچھ غلط فہمیاں ہیں لیکن سلمان خان میرے بڑے بھائی ہیں۔ نہ ہی وہ میرے دشمن ہیں اور نہ ہی میں اپنے دل میں ان کیلئے کوئی نفرت محسوس کرتا ہوں۔

 تاہم اس سے قبل انہوں نے دیگر معروف اداکاروں کو بھی فلاپ فلموں پر آڑے ہاتھوں لیا تھا جس میں اجے دیوگن، شاہ رُخ خان، ایوشمن خرانا شامل ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ یہ بالی ووڈ والے اپنے آپ کو عقلمند سمجھتے ہیں۔ انہوں نے اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا آپ لوگ یہ فلمیں خود کیلئے بناتے ہیں؟ یا اپنے گھر میں اپنی فیملی کو دکھانے کیلئے بناتے ہیں؟۔

مزید :

تفریح -