ایشز سیریز کے اختتام پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹرز کو جشن منانا مہنگا پڑ گیا

ایشز سیریز کے اختتام پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹرز کو جشن منانا مہنگا ...
ایشز سیریز کے اختتام پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے کرکٹرز کو جشن منانا مہنگا پڑ گیا
سورس: Twitter/@ICC

  

کنبرا (ویب ڈیسک)  ایشیز سیریز کے اختتام کےجشن میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کرکٹرز کا شور اور غل غپاڑے کی شکایت شہریوں نے پولیس کو کردی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پیرکی صبح 6 بجے تک پارٹی میں کرکٹرز نے خوب شوروغل کیا جس پر شہریوں نے پولیس کو شکایات کیں۔شہریوں کی شکایت پر پولیس نے ہوٹل پہنچ کر کھلاڑیوں کو خبردار کیا اور کمروں میں جانے کا کہا۔ایک آسٹریلوی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا کہ کرکٹرز کو مبینہ طور پر ہوٹل سے نکال دیا گیا تھا ، آسٹریلیا کےنیتھن لیون، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری پارٹی میں شور کرنے والوں میں شامل تھے۔  انگلینڈ کے کپتان جوروٹ اور جیمز اینڈرسن بھی شور کرنےوالوں میں شامل تھے۔پولیس نے کھلاڑیوں سے کہا کہ بہت زیادہ شور ہے آپ سب کو یہ ختم کرنا پڑے گا۔ہوبارٹ پولیس کے بیان کے مطابق نشے کی حالت میں افراد کے شور شرابے کی شکایات ملی تھیں۔

مزید :

کھیل -