’’حکومت ہفتوں اور مہینوں کی نہیں بلکہ چند دنوں کی مہمان ہے اور ۔۔‘‘مریم نواز کھل کر میدان میں آ گئیں 

’’حکومت ہفتوں اور مہینوں کی نہیں بلکہ چند دنوں کی مہمان ہے اور ۔۔‘‘مریم ...
’’حکومت ہفتوں اور مہینوں کی نہیں بلکہ چند دنوں کی مہمان ہے اور ۔۔‘‘مریم نواز کھل کر میدان میں آ گئیں 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ حکومت ہفتوں اورمہینوں کی نہیں چند دنوں کی مہمان ہے،ان کا انجام بہت قریب ہے،جتنی جلدی ان سے نجات دلائی جائے ،اتنا پاکستان کے لئے اچھا ہے ۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی بری نہیں، کارکردگی ہے ہی نہیں، مہنگائی، بے روزگاری، مری سانحہ اورکس کس پر بات کریں۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف کی پارٹی عذاب سے گزر کر آئی ہے، ن لیگ آزمائشوں کے بعد بھی نہیں ٹوٹی، جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی، پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے۔مریم نواز نے کہا کہ یہ حکومت ہفتہ، مہینے نہیں چند دنوں کی مہمان ہے، صورتحال سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے، ان کی نااہلی سے جتنی جلدی جان چھڑائی جائے اتنا اچھا ہے، پاکستان یہ حکومت ایک دن کے لیے بھی برداشت نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید بیانات دینے کی بجائے سانحہ مری کا جواب دیں،حکومتی ترجمان اپنی نااہلی چھپانے کے لیے باتیں کررہے ہیں۔

مزید :

قومی -