مانچسٹر  میں   یو کے اسلامک مشن ارکان جنرل کونسل کے رواں برس کے پہلے اجلاس  کا انعقاد

مانچسٹر  میں   یو کے اسلامک مشن ارکان جنرل کونسل کے رواں برس کے پہلے اجلاس  ...
مانچسٹر  میں   یو کے اسلامک مشن ارکان جنرل کونسل کے رواں برس کے پہلے اجلاس  کا انعقاد

  

مانچسٹر ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مانچسٹر میں یو کے اسلامک مشن ارکان جنرل کونسل کے سیشن 2022ء  کا پہلا اجلاس  یوروپین اسلامک سنٹر اولڈہم مانچسٹر میں منعقد ہوا جس میں یو کے بھر سے اراکین جنرل کونسل نے شرکت کی۔

 یوکے آئی ایم کا اجلاس صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک  جاری رہا، اجلاس میں دیگر پروگراموں کے ساتھ ساتھ یو کے اسلامک مشن کے نو منتخب صدر ڈاکٹر حماد لودھی اور نئی منتخب ہونے والی شوریٰ کی تقریب حلف برداری بھی ہوئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوکے آئی ایم کے نئے منتخب ہونے والے صدر ڈاکٹر حماد لودھی نے مشن کو درپیش چیلنجر اور ان کے حل کے حوالے سے تفصیل سے روشنی ڈالی اور اہداف کے حصول کے حوالے سے ارکان  کو ہدایات دیں ۔

یو کے آئی ایم سلاؤ برانچ کے اراکین ڈاکٹر محمد عارف،ڈاکٹر محمد شکیل،نظام الدین غوری، راجہ محمد یونس، برانچ سیکریٹری محمد کاشف جعفری نے بھی برانچ کے صدر ابرار حسین کی قیادت میں اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر مہمانوں کو عشائیہ دیا گیا اور دعا سے اجلاس کا اختتام ہوا۔

مزید :

بین الاقوامی -