موٹر وے پولیس کے شہید پٹرولنگ افسر محمد امین کی نماز جنازہ ادا 

موٹر وے پولیس کے شہید پٹرولنگ افسر محمد امین کی نماز جنازہ ادا 
موٹر وے پولیس کے شہید پٹرولنگ افسر محمد امین کی نماز جنازہ ادا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) موٹر وے پولیس کے شہید پٹرولنگ افسر محمد امین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ۔ 

شہید محمد امین کی نماز جنازہ میں سیکٹر کمانڈر سید حشمت کمال سمیت موٹر وے پولیس کے افسران نے شرکت کی ۔ موٹر وے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو  سلامی دی اور اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا  جبکہ آئی جی موٹر ویز انعام غنی کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔

واضح رہے کہ شہید محمد امین لاہور ایسٹرن بائی پاس پر فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہو  گئے تھے انہیں سی ایم ایچ لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کچھ دیر زیر علاج بھی رہے ۔ آئی جی موٹر وے پولیس انعام غنی نے ان کی عیادت بھی کی تھی ۔

ایس ایس پی سید حشمت کمال نے کہا کہ موٹر وے پولیس اپنےشہداء کے اہلخانہ کا ہر ممکن خیال رکھتی ہے ۔

مزید :

قومی -