اپنی قیادت کے خلاف الزامات عائد کرنے پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم کو شوکاز نوٹس جاری

اپنی قیادت کے خلاف الزامات عائد کرنے پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم ...
اپنی قیادت کے خلاف الزامات عائد کرنے پر پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم کو شوکاز نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپنی ہی قیادت کے خلاف الزامات عائد کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نور عالم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیاگیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدر خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے  نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا جس میں  انہیں 7 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ۔

شوکاز  نوٹس میں کہا گیا کہ نور عالم نے پارٹی قیادت پر الزامات لگائے ، نور عالم اپنے الزام پر پوزیشن  واضح کریں ، جواب جمع نہ کرانے پر پارٹی آئین کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

مزید :

قومی -سیاست -