کورونا وائرس، این سی او سی میں سکولوں کو بند کرنے سے متعلق کیا تجویز سامنے آئی ہے ؟ 

کورونا وائرس، این سی او سی میں سکولوں کو بند کرنے سے متعلق کیا تجویز سامنے ...
کورونا وائرس، این سی او سی میں سکولوں کو بند کرنے سے متعلق کیا تجویز سامنے آئی ہے ؟ 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک میں جاری کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں تعلیمی اداروں کو ہفتے میں تین روز بند کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ این سی او سی کے اجلاس میں اسلام آباد میں سکولز کو سات روز کیلئے آن لائن کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں جاری ٹیسٹنگ پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو سیل کیا جائے ، تعلیمی اداروں میں طلبا اور اساتذہ کی لازمی ویکسی نیشن کے اقدامات پر زور دیا گیا ۔

مزید :

قومی -