وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کا مزید دو عہدوں سے استعفیٰ منظور کر لیا ، اعظم جمیل کو تعینات کرنے کا حکم 

وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کا مزید دو عہدوں سے استعفیٰ منظور کر لیا ، ...
وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کا مزید دو عہدوں سے استعفیٰ منظور کر لیا ، اعظم جمیل کو تعینات کرنے کا حکم 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کا بطور چیئرمین این ٹی سی بی اور پی ٹی ڈی سی بورڈ استعفیٰ منظور کر لیاہے اور ان کی جگہ معاون خصوصی اعظم جمیل کو چیئرمین تعینات کر نے کا فیصلہ کیاہے ۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اعظم جمیل کی تعیناتی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ اعظم جمیل کی تعیناتی اعزازی بنیاد پر کی جائے ۔ اعظم جمیل کو وزیر مملکت کے برابر عہدہ دیا جا چکا ہے ۔ یاد رہے کہ زلفی بخاری نے دونوں عہدوں سے نومبر 2021 کو استعفیٰ دیا تھا اور اس سے قبل معاون خصوصی کے عہدے سے بھی مستعفیٰ ہو گئے تھے ۔

مزید :

قومی -