سانحہ مری ، پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ داری ٹریفک پولیس اور انتظامیہ پر ڈال دی 

سانحہ مری ، پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ داری ٹریفک پولیس اور انتظامیہ پر ...
سانحہ مری ، پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ داری ٹریفک پولیس اور انتظامیہ پر ڈال دی 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  سانحہ مری پر پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ  بھی آگئی ، پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے بھی ذمہ داری خود سے اتارتے ہوئے ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کو مورد الزام ٹھہرا دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ  سانحے کی رات کلڈنہ باڑیاں رو ڈپر ٹریفک پولیس کا کوئی اہلکا رموجود نہیں تھا ، کلڈنہ باڑیاں رو ڈپر گاڑیوں کی کئی قطاریں لگنے سے ٹریفک جام ہوئی ، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی گاڑیاں ٹریفک میں پھنس گئیں ، گاڑیاں پھنسنے کے سبب سانحے کی رات برف صاف کرنے کا آپریشن ممکن نہیں تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سخت موسم کے باوجود انتظامیہ نے ٹریفک روکی نہ  پولیس نے ، چار ہزار گاڑیوں کی گنجائش والی جگہ پر بڑی تعداد میں گاڑیاں آنے دی گئیں ، ہائی  وے ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی مشینری 7 مقامات پر کام کرتی رہی  ، ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے پاس تصاویر اور ویڈیوز بطور ثبوت موجود ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -