عمر کوٹ ، گاؤں آھوری فارم میں تین روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد

عمر کوٹ ، گاؤں آھوری فارم میں تین روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد
عمر کوٹ ، گاؤں آھوری فارم میں تین روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ(سید  ریحان شبیر) عمر کوٹ میں گاؤں آھوری فارم میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں تین روز میں  700 سے زائد افراد کی آنکھوں کے آپریشن کئے جائیں گے ۔

عمرکوٹ کےگاؤں آھوری فارم میں مفت آئی کیمپ کا سلسلہ  پیپلزپارٹی کے مرحوم ایم پیاے سید علی مردان شاہ نے شروع کیا تھا جو بعد ازاں ان کے فرزند ایم پی اے سید امیر علی شاہ  لے کر چل رہے ہیں ،  مفت آئی کیمپ کا افتتاح  صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار علی شاہ نےکیا۔ ایم پی اے سید امیر علی شاہ نے کہا کہ  میرے مرحوم والد سابق صوبائی وزیر سید علی مردان شاہ ہرسال فری آئی کمیپ لگایا کرتے تھے ، ان کی روایت کو لے کر چل رہے ہیں ۔

رکن سندھ اسمبلی سید امیر علی شاہ نےکہا کہ آنکھیں اللہ تعالی کی عطا کردہ ایک عظیم نعمت خداوندی ہے اس نفسانفسی کے دور میں انسانیت خصوصا معاشرے کے غریب لوگوں کی خدمت عبادت ہے غریب کو آنکھوں کے نور بصارت کی فراہمی میرے نزدیک صدقہ جاریہ ہے ۔

اس موقع پر کراچی کے معروف آئی سرجن ڈاکٹر ضمیر احمد،ڈاکٹر مقبول میمن نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ اس تین روزہ آئی کیمپ میں تقریبا سات "700"سو سے زائد مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن کیےجائیں گے۔  کیمپ میں مریضوں کے انتہائی جدید اعلی ٹیکنالوجی فیکو کے ذریعے آپریشن کیے جارہے ہیں اور مریضوں کو اعلی کوالٹی کے لینز لگائے گئے ہیں اور مریضوں کو تمام ادویات چشمے بھی مفت فراہم کیے ہیں ۔کیمپ انتظامیہ کے مطابق مریضوں کوتینوں وقت کاکھانا بھی دیاگیا ۔