نوازشریف کے میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو جواب جمع کروا دیا 

نوازشریف کے میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو جواب جمع کروا دیا 
نوازشریف کے میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو جواب جمع کروا دیا 

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو جواب جمع کرا دیا۔

مقامی اخبار جنگ نیوزنے اپنی رپورٹ میں میڈیکل بورڈ ذرائع سے کہاہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق دی گئی دستاویزات مکمل نہیں ہیں۔ میڈیکل رپورٹس کے بغیر نواز شریف کی موجودہ صحت پر رائے نہیں دے سکتے۔ میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی رپورٹس کے بجائے صرف ایک ڈاکٹر کی تحریر بھیجی گئی۔

میڈیکل بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ اس تحریر کے ساتھ کسی بین الاقوامی ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں لگائی گئی۔میڈیکل بورڈ کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف کی پلیٹ لیٹس، دل اور دیگر امراض کی رپورٹس نہیں بھیجی گئیں۔

مزید :

قومی -