انڈر 19 ورلڈکپ، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں فتح سمیٹ لی
جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے اپنے پہلے میچ میں زمبابوے کو 115 رنز سے شکست دیدی۔
زمبابوے کی ٹیم 316 رنز کے تعاقب میں 43ویں اوور میں 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔زمبابوے کی جانب سے برائن بینٹ 83 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے اویس علی نے چھ جبکہ احمد خان اور ذیشان ضمیر نے دو ،دو وکٹیں حاصل کی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے تھے۔پاکستان کی جانب سے حسیب اللہ خان نے 155 گیندوں پر 135 رنز بنائے،انکی اننگز میں 10چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں عرفان خان 75ا ورذیشان ضمیر 21رنز بناکر نمایاں رہے۔
واضح رہے کہ زمبابوے کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔