رمیز راجہ نے شاہنواز دھانی کے سندھ میں انتخابات جیتنے کی پیشگوئی کر دی

رمیز راجہ نے شاہنواز دھانی کے سندھ میں انتخابات جیتنے کی پیشگوئی کر دی
رمیز راجہ نے شاہنواز دھانی کے سندھ میں انتخابات جیتنے کی پیشگوئی کر دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کرکٹر شاہنواز دھانی کے سندھ میں انتخابات جیتنے کی پیشگوئی کر دی۔گزشتہ دنوں قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی کی منعقدہ تقریب میں رمیز راجہ نے شاہنواز دھانی کو انعام دینے کے لیے سٹیج پر بلایا تو اس دوران شاہنواز دھانی سے کہا کہ آپ عوام میں بے پناہ مقبول ہو گئے ہیں اور اگر آپ اسی طرح کرکٹ کھیلتے رہے تو ایک دن سندھ میں انتخابات بھی جیت جائیں گے۔

واضح رہے کہ شاہنواز دھانی سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واقع ایک گاؤں کھو آوڑ خان دھانی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے دنیائے کرکٹ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے انتہائی سخت محنت کی ہے۔انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لی اور ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا۔

مزید :

کھیل -