پشاور ایئر پورٹ پر دو افغان شہریوں سے ایسی چیز پکڑی گئی کہ فوری گرفتار کرلیا گیا

پشاور ایئر پورٹ پر دو افغان شہریوں سے ایسی چیز پکڑی گئی کہ فوری گرفتار کرلیا ...
پشاور ایئر پورٹ پر دو افغان شہریوں سے ایسی چیز پکڑی گئی کہ فوری گرفتار کرلیا گیا

  

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے  اہلکاروں نے دبئی جانے والے دو مسافروں سے 9.9 کلو گرام سونا برآمد کیا ہے۔ دونوں شہریوں کا تعلق افغانستان سے ہے جن کی شناخت سہیلہ الکوزے اور حواد خالدی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اے ایس ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سونے کو دو بیگوں میں چھپا کر لے جا رہے تھے ۔ اہلکاروں  نے مشکوک جان کر سامان کی تلاشی لی تو اس میں سے سونا برآمد ہوا جس کی مالیت 10 کروڑ 76 لاکھ روپے بنتی ہے۔ملزمان کو گرفتار کرکے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -پشاور -