اگر پی ایس ایل میں سرفراز احمد نے غصہ کیا تو شاہد آفریدی کس طرح جواب دیں گے ? بوم بوم آفرید ی نے خود ہی بتا دیا

اگر پی ایس ایل میں سرفراز احمد نے غصہ کیا تو شاہد آفریدی کس طرح جواب دیں گے ? ...
اگر پی ایس ایل میں سرفراز احمد نے غصہ کیا تو شاہد آفریدی کس طرح جواب دیں گے ? بوم بوم آفرید ی نے خود ہی بتا دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سرفراز نے اگر غصہ کیا تو گراٶنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، کپتان کا غصہ ہونا قدرتی عمل ہے، سرفراز کو اس کے اپنے سٹائل سے کھیلنےدوں گا لیکن اس کے ساتھ ہی کپتان کو یہ محسوس نہیں ہونے دوں گا کہ میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔

کوئٹہ گلیڈیٹر کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں اپنے وعدے کے مطابق رواں سال  کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گیا ہوں، سرفراز احمد میرا فیورٹ کپتان ہے، سرفراز فیلڈ میں جان لگاتا ہے جو مجھے پسند ہے، سرفراز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ کھیلنے کی خوشی ہے، میری کوشش ہوگی کوئٹہ  کو جتنا لڑا سکوں لڑواوں۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سرفراز احمد کی قیادت کو اچھے انداز میں سامنے نہیں لایا جا سکا، کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پزیرائی ملے، بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کو لڑنا سکھاؤنگا، کوشش ہوگی کہ کم سے کم غلطی کی جائے، کھلاڑیوں کو کپتان کے گیم پلان پر عمل کرنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -