چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو عدالت نے عہدے پر بحال کردیا

 چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو عدالت نے عہدے پر بحال کردیا
 چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کو عدالت نے عہدے پر بحال کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر طارق جاوید بنوری کو ان کے عہدے پر بحال کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی  بینچ نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔فریقین کے وکلا اور اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تعینات کیا تھا اور تعیناتی کی مدت چار سال  تھی جو کہ مئی 2022 میں ختم ہونا ہے۔تاہم حکومت کی جانب سے ان کو گزشتہ سال مارچ کے مہینے میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

مزید :

قومی -