عثمان مرزا تشدد کیس، عدالت نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

عثمان مرزا تشدد کیس، عدالت نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے وارنٹ گرفتاری جاری ...
عثمان مرزا تشدد کیس، عدالت نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقامی عدالت نے عثما ن مرزا تشدد کیس میں متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق طلبی کے نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔وارنٹ گرفتاری 

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے جاری کیے۔کیس کی سماعت کے دوران وکیل کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ متاثرین شہر سے باہر ہیں، عدالت پہنچنے میں تین گھنٹے لگ جائیں گے ۔ بعدازاں عدالت نے تشدد کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

قومی -