لین دین کا تنازعہ، خواجہ سراء کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا

لین دین کا تنازعہ، خواجہ سراء کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا
لین دین کا تنازعہ، خواجہ سراء کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نشتر کالونی کے علاقہ میں لین دین کے تنازعہ پر ملزم  نے  خواجہ سرا ءکو  چھریوں کے وارکر کے قتل  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  خواجہ سراء ثناء کو اس کے پرانے دوست نے تیز دھار آلے سے وار کرکے قتل کردیا۔ خواجہ سراء پر حملہ کرنیوالے نوجوان بلال کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ساتھی خواجہ سراء نرگس کو بھی شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ملزم سے تمام پہلوؤں پر تفتیش کی  جارہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -