'کپتانی چند دنوں میں نہیں آجاتی ، شاہین آفریدی کی کپتانی پر محمد حفیظ کا تہلکہ خیز رد عمل

'کپتانی چند دنوں میں نہیں آجاتی ، شاہین آفریدی کی کپتانی پر محمد حفیظ کا ...
'کپتانی چند دنوں میں نہیں آجاتی ، شاہین آفریدی کی کپتانی پر محمد حفیظ کا تہلکہ خیز رد عمل

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کپتانی چند دنوں میں نہیں آجاتی ایک اچھا کپتان بننے کے لیے وقت لگتا ہے۔

 لاہور میں میڈیا سے بات کرتےہوئے  تجربہ کار آل راؤنڈر نے کہا کہ اب ساری توجہ لیگ کرکٹ پر ہے، عمان لیگ میں دو میچز کھیلنے کے بعد پی ایس ایل میں حصہ لوں گا، اپنی فارم اور فٹنس کو برقرار رکھنے کے لیے محنت کا سلسلہ جاری ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ  آفریدی نے اپنی پرفارمنس سے سب کے دل جیتے ہیں، کپتانی چند دنوں میں نہیں آجاتی، ایک اچھا کپتان بننے کے لیے وقت لگتاہے، شاہین کو کھیل کی باریکیوں کی سمجھ اور وہ ایک اچھا کپتان بن سکتاہے لیکن ابھی سے شاہین شاہ آفریدی کے پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرنے کے بارےمیں نہیں سوچنا چاہیے

مزید :

کھیل -