سردار  عثمان  بزدار 3سالہ کارکردگی  میں تمام وزرائے اعلیٰ پر بھاری  ،  حیران کن سروے  رپورٹ  جاری

سردار  عثمان  بزدار 3سالہ کارکردگی  میں تمام وزرائے اعلیٰ پر بھاری  ،  حیران ...
سردار  عثمان  بزدار 3سالہ کارکردگی  میں تمام وزرائے اعلیٰ پر بھاری  ،  حیران کن سروے  رپورٹ  جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسٹی ٹیوٹ آف پبلک اوپین(آئی پی آر او) کی نئی سروے رپورٹ جاری، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تین سالہ کارکردگی کے لحاظ سے تمام وزرائے اعلیٰ سے آگے،  اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوسب سے بہتر وزیراعلیٰ قرار دیا ۔

آئی پی آر او کی نئی سروے رپورٹ میں پنجاب کے45فیصد رائے دہندگا ن نے کارکردگی کے لحاظ سے سردار عثمان بزدار کو بہترین وزیراعلیٰ قراردیا۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان دوسرے،سندھ کے وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ تیسرےاوربلوچستان کےوزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو چوتھےنمبر پررہے۔خیبر پختونخواکے41فیصدعوام نےوزیراعلیٰ محمود خان،سندھ کے 38فیصدعوام  نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور بلوچستان کے 32فیصد رائے دہندگان نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے حق میں رائے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےتعلیم اورصحت کی سہولتوں کی فراہمی او رڈویلپمنٹ کےلحاظ سے بھی دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سروے میں اکثریت نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکےحق میں رائے دی۔86فیصد رائے دہندگان سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت کے تعلیم کی سہولتوں کے اقدامات پر مطمئن ہیں۔ تعلیم کے حوالے سے خیبر پختونخوا حکومت80فیصد، بلوچستان حکومت 62او رسندھ حکومت 58فیصد رائے دہندگان کا اعتماد حاصل کرسکی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھی بازی لے گئی۔پنجاب کے72فیصد رائے دہندگان صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے بزدار حکومت سے مطمئن ہیں۔ صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے 67فیصد کے ساتھ خیبرپختونخوا حکومت دوسرے،56 فیصد کے ساتھ بلوچستان حکومت تیسرے اور 53فیصد کے ساتھ سندھ حکومت چوتھے نمبر پر رہی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بھی سرفہرست ہیں۔ڈویلپمنٹ کےلحاظ سے پنجاب میں51فیصد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔خیبر پختونخوا میں 48،بلوچستان میں 43اور سندھ میں 38فیصد رائے دہندگان نے اعتماد کااظہارکیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سروس ڈلیوری کے لحاظ سے بھی نمایاں رہے ۔پنجاب کے 61فیصد رائے دہندگان سرکاری محکموں میں سروس ڈلیوری پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اقدامات سے مطمئن ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت پر 69فیصد، بلوچستان حکومت پر 54فیصد او رسندھ حکومت پر 50فیصد رائے دہندگان نے سروس ڈلیوری کے حوالے سے اعتماد کااظہار کیا۔