آدمی نے اپنے 100 سال سے بھی پرانے گھر کا فرش اکھاڑا تو نیچے ایسا منظر کہ خود بھی حیران پریشان رہ گیا

آدمی نے اپنے 100 سال سے بھی پرانے گھر کا فرش اکھاڑا تو نیچے ایسا منظر کہ خود بھی ...
آدمی نے اپنے 100 سال سے بھی پرانے گھر کا فرش اکھاڑا تو نیچے ایسا منظر کہ خود بھی حیران پریشان رہ گیا

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں ایک شخص نے اپنے گھر کا فرش  تبدیل کرنے کیلئے اس کے بورڈز اکھاڑے تو نیچے سے اسے خفیہ تہہ خانہ مل گیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق بین مان نامی اس شخص نے سنہ 1900 سے بھی پہلے کا بنا ہوا گھر خریدا تھا۔ کچھ عرصہ پہلے لکڑی کا فرش گل گیا جس کی وجہ سے اس نے اسے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ بین نے گھر کا فرش اکھاڑا تو نیچے اسے ایک خفیہ تہہ خانہ نظر آیا۔ 

بین کے مطابق وہ یہ منظر دیکھ کر حیران رہ گیا۔ جب وہ تہہ خانے میں گیا تو وہاں بیٹھنے کی جگہ بھی بنی ہوئی تھی۔ اسے لگتا ہے کہ یہ پرانے زمانے کے لوگوں نے شراب یا کھانے پینے کی اشیا ذخیرہ کرنے کیلئے بنایا تھا۔

بین نے اب اس تہہ خانے کی 4500 پاؤنڈ کا خرچہ کرکے  تزئین و آرائش کی ہے  اور اس کو اپنی ایک سالہ بیٹی کیلئے چھوٹے سینما گھر اور پلے گراؤنڈ کی شکل دے دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -