جنوبی کوریا میں امریکی سفارت کار کا سفارتی استثنیٰ کے حق کا استعمال  

جنوبی کوریا میں امریکی سفارت کار کا سفارتی استثنیٰ کے حق کا استعمال  
جنوبی کوریا میں امریکی سفارت کار کا سفارتی استثنیٰ کے حق کا استعمال  

  

سیول (رضا شاہ) جنوبی کوریا کی پولیس نے ایک کار کے حادثے کی تحقیقات بند کر دی ہیں جس میں ایک امریکی سفارتکار شامل تھا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ امریکی سفارتکار نے اپنا سفارتی استثنیٰ استعمال کرتے ہوئے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی کوریا میں امریکی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکریٹری نے گاڑی چلاتے ہوئے ایک ٹیکسی کے بمپر کو پیچھے سے ٹکر ماری تھی۔ اس حادثے کے تفتیشی پولیس افسر کے مطابق وزارت خارجہ نے اسے مطلع کیا تھا کہ امریکی سفارت کار اپنا سفارتی استثنیٰ کا حق استعمال کرنے پر بضد ہے۔ پولیس کے مطابق اس حادثے میں ابھی مزید تحقیقات کی ضرورت تھی لیکن سفارتی استثنیٰ کے استعمال کی وجہ سے تحقیقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -