بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکہ،  ہلاکتیں

بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکہ،  ہلاکتیں
بھارتی بحریہ کے جہاز میں دھماکہ،  ہلاکتیں

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس رنویر میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں بحریہ کے تین اہلکار ہلاک ہوگئے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق  بحری جہاز میں دھماکہ اس وقت ہوا جب اسے ممبئی کی بندرگاہ پر لنگر انداز کیا گیا تھا۔ نیوی کی جانب سے جاری بیان  میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد عملے نے صورت حال کو قابو کرلیا۔ حادثے میں جہاز کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔  دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -بین الاقوامی -