مائیکرو سافٹ نے کینڈی کرش اور کال آف ڈیوٹی جیسی گیمز بنانے والی کمپنی 69 ارب ڈالر میں خرید نے کا اعلان کردیا

مائیکرو سافٹ نے کینڈی کرش اور کال آف ڈیوٹی جیسی گیمز بنانے والی کمپنی 69 ارب ...
مائیکرو سافٹ نے کینڈی کرش اور کال آف ڈیوٹی جیسی گیمز بنانے والی کمپنی 69 ارب ڈالر میں خرید نے کا اعلان کردیا
سورس: Microsoft

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سانتا مونیکا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے کینڈی کرش اور کال آف ڈیوٹی جیسی دیگر کئی مشہور گیمز بنانے والی کمپنی ایکٹی ویژن بلِزرڈ کو 69  ارب ڈالر میں خریدنے کا اعلان کردیا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس خریداری کے ذریعے مائیکرو سافٹ کے گیمنگ کے کاروبار میں اضافہ ہوگا۔ کمپنی امید  کر رہی ہے کہ اس خریداری کے ذریعے وہ  موبائل، کمپیوٹر، کلاؤڈ کے علاوہ میٹا ورس میں  بھی گیمنگ مارکیٹ کا بڑا حصہ حاصل کرلے گی۔

بی بی سی کے مطابق مائیکرو سافٹ  کی تاریخ کی یہ اب تک کی سب سے بڑی خریداری ہے جس کے معاملات 2023 تک مکمل ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ یہ گیمنگ کی تاریخ کی بھی سب سے بڑی ڈیل ہے۔ اس سے قبل گزشتہ سال مائیکرو سافٹ نے ساڑھے سات ارب ڈالر میں ایک اور گیمنگ کمپنی بیتھیسڈا خریدی تھی۔