وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی خراب صورتحال ، جے یو آئی(ف)نے بڑا قدم اٹھا لیا

وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی خراب صورتحال ، جے یو آئی(ف)نے بڑا قدم اٹھا ...
وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی خراب صورتحال ، جے یو آئی(ف)نے بڑا قدم اٹھا لیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماءاسلام(جے یو آئی)ف نےوفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی خراب صورتحال کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھادیا ،جےیو آئی  (ف) کی رکن اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ ہم اس شہر کو سیف سٹی مانتے ہیں کیمرے لگے ہوئے ہیں، گزشتہ چند ماہ سے سیکٹر جی نائن میں جو وارداتیں سامنے آرہی ہیں چوری ڈکیتی کی اور موبائل فون چھیننے کی اس پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جارہی ، یا اگر ان سیف سٹیز کا یہ حال ہے تو پھر باقی علاقوں کا کیا حال ہو گا۔ 

 قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام (ف) کی رکن اسمبلی عالیہ کامران نے کہا کہ ژوب کا ریڈیو پاکستان کا اسٹیشن بند کیا جارہا ہے وہاں کے کلاس فور کے ملازمین کو دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کیا جارہا ہے، ملازمین کی ٹرانسفر کو معطل کیا جائے اور ریڈیو کی نشریات کو بہتر بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ کل جو جی نائن میں واقعہ ہوا تھا جس میں ہمارے پولیس والے شہادت پائے، ہم اس شہر کو سیف سٹی مانتے ہیں کیمرے لگے ہوئے ہیں، گزشتہ چند ماہ  سے سیکٹر جی نائن میں جو وارداتیں سامنے آرہی ہیں چوری ڈکیتی کی اور موبائل فون چھیننے کی اس پر بھی کوئی توجہ نہیں دی جارہی ، یا اگر ان سیف سٹیز کا یہ حال ہے تو پھر باقی علاقوں کا کیا حال ہو گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -