پشاور میں پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ سے سے حملہ، تین اہلکار زخمی

پشاور میں پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ سے سے حملہ، تین اہلکار زخمی
پشاور میں پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ سے سے حملہ، تین اہلکار زخمی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ بڈھ پیر کے علاقہ میں دہشت گردوں نے پولیس وین پر ہینڈ گرنیڈ سے حملہ کردیا۔ہینڈ گرنیڈ حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک اہلکار کی حالت نازک بیان کی جارہی ہے۔زخمیوں میں ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشت گردوں نے اسلام آباد میں پولیس پر فائرنگ کی تھی جس سے ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو  اہلکار زخمی ہوگئے تھے،پولیس کی جوابی فائرنگ میں دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

مزید :

قومی -