منڈی بہاؤ الدین میں نوجوان پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ , پولیس نےملزمان کے ساتھ کیا سلوک کیا؟تفصیل آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منڈی بہاو الدین میں نوجوان پرتشدد کی ویڈیو سوشل میڈیاپروائرل ہونےکےبعد پولیس بھی حرکت میں آ گئی ،تینوں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے حوالات میں بند کردیا ،انسپکٹر جنرل(آئی جی)پولیس پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے منڈی بہاؤ الدین میں تھانہ پھالیہ کے علاقہ میں نوجوان پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او) منڈی بہاؤ الدین کوملزمان گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے فوری طور پر مقدمہ درج کروا کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی پھالیہ کی سربراہی میں چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی اور جب چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف جگہوں پر پے در پے چھاپے مارے جس پر ملزمان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔ ڈی پی او منڈی بہاؤ الدین نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کے واضح احکامات ہیں کہ شہریوں پر تشدد،ہراسمنٹ اور ظلم و زیادتی کرنے والے ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں،میرٹ پر تفتیش مکمل کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔