جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل اہم کھلاڑی کو ٹیم سے باہر کردیا

جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل اہم کھلاڑی کو ٹیم سے باہر ...
جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل اہم کھلاڑی کو ٹیم سے باہر کردیا

  

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی افریقہ نے فاسٹ باؤلر کگیسو ربادا کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق کگیسو رباد ا کو آرام دینے کی غرض سے ٹیم سے باہر کیا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ بھارت کے بعد نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی ،جس کے پیش نظر ربادا کو آرام دیا گیا ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کل(بدھ ) سے شروع ہورہی ہے۔

مزید :

کھیل -