قانون کی خلاف ورزی کرنے والی بھینسوں کو پولیس اہلکار پکڑ کر تھانے لے گئے ، پھر کیا ہوا؟ آپ بھی جانیے

قانون کی خلاف ورزی کرنے والی بھینسوں کو پولیس اہلکار پکڑ کر تھانے لے گئے ، ...
قانون کی خلاف ورزی کرنے والی بھینسوں کو پولیس اہلکار پکڑ کر تھانے لے گئے ، پھر کیا ہوا؟ آپ بھی جانیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) گڑھی شاہو پولیس ون فائیو کی کال پر بھینسوں کو پکڑ کر تھانے لے گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے ون فائیو پر کال کی گئی تھی کہ علاقہ میں ایک شخص نے بھینسیں رکھی ہوئی ہیں جو کہ غیر قانونی عمل ہے۔ون فائیو کی کال پر پولیس موقع پر پہنچی اور بھینسوں کو پکڑ کر تھانے لے گئی،اس حوالے سےا ہلکاروں کی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دو اہلکاروں کو بھینسوں کو ہانکتے ہوئے تھانے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔تھانے پہنچنے کے بعد مالک کی جانب سے قانون پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی گئی جس پر پولیس نے بھینسوں کو چھوڑ دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -