روس، یوکرائن تنازعہ شدت اختیار کرگیا، برطانیہ نے ہتھیار، کینیڈا نے فوجی بھیج دیے

روس، یوکرائن تنازعہ شدت اختیار کرگیا، برطانیہ نے ہتھیار، کینیڈا نے فوجی ...
روس، یوکرائن تنازعہ شدت اختیار کرگیا، برطانیہ نے ہتھیار، کینیڈا نے فوجی بھیج دیے

  

کیف (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرائن کے معاملے پر روس اور مغربی قوتوں میں تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ برطانیہ نے یوکرائن کو اینٹی ٹینک ہتھیاروں کی سپلائی شروع کردی ہے جب کہ کینیڈا نےمبینہ طور پر اپنی سپیشل فورسز کا ایک دستہ کیف میں تعینات کردیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق  روس نے یوکرائن کی سرحد کے قریب ایک لاکھ فوجی تعینات کر رکھے ہیں ۔ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں کا کہنا ہے کہ روس یوکرائن پر حملے کی تیاری میں ہے جب کہ ماسکو ان دعووں کی تردید کرتا آیا ہے۔ 

برطانیہ کے وزیر دفاع بین والس نے پیر کے روز پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ  برطانوی حکومت نے یوکرائن کو ہلکے اینٹی آرمر ہتھیار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہتھیاروں کی پہلی کھیپ پیر کو یوکرائن کیلئے روانہ کی گئی ہے جس کے ساتھ تھوڑے سے برطانوی فوجی بھی گئے ہیں جو مختصر وقت میں یوکرائنی فوج کو ہتھیاروں کے استعمال کی ٹریننگ دیں گے۔

دوسری جانب کینیڈا نے سپیشل فورسز کا دستہ یوکرائن کیلئے روانہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپیشل سروسز کا یہ گروپ یوکرائن کی حکومت کی معاونت کے علاوہ مکمل جنگ کی صورت میں کینیڈین سفارتی عملے کو نکالنے کا پلان ترتیب دے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -