ہم فوج کے نہیں، سویلین اداروں کی ملٹرائزیشن کے خلاف ہیں: رضا ربانی

ہم فوج کے نہیں، سویلین اداروں کی ملٹرائزیشن کے خلاف ہیں: رضا ربانی
 ہم فوج کے نہیں، سویلین اداروں کی ملٹرائزیشن کے خلاف ہیں: رضا ربانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی کا کہنا ہےکہ ہم فوج کے نہیں، سویلین اداروں کی ملٹرائزیشن کے خلاف ہیں۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پاکستان وفاق ہے، یہاں پارلیمانی طرز حکومت قائم ہے لیکن بدقسمتی سے قومی سکیورٹی پالیسی پر پارلیمان یا صوبوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو حق نہیں دے سکتےکہ آئندہ کی پالیسی غیر منتخب لوگ ایگزیکٹو کے ساتھ بیٹھ کر مرتب کریں، نیشنل سکیورٹی پالیسی کو  پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم فوج کے نہیں، سویلین اداروں کی ملٹرائزیشن کے خلاف ہیں، 15 عہدے بتائے ہیں جن پر مسلح افواج کے اہلکار تعینات ہیں،کیا وزیر اس بات کو مانتے ہیں یا انکار کرتےہیں۔

مزید :

قومی -