کیا واقعی نواز شریف کی تصویر والا ٹرک چوری کا ہے؟

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹیکل سیکریٹری ذیشان ملک نے ان دعووں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی تصویر والا ٹرک چوری کا ہے۔
پچھاں مُڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی ???? pic.twitter.com/jxivDUoFBU
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 16, 2022
مریم نواز نے نواز شریف کی تصویر والے ٹرک کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ٹرک چوری کا ہے۔
اس دعوے کے بعد ذیشان ملک نے کہا کہ مریم نواز نے جس ٹرک کی تصویر شیئر کی ہے وہ گلگت کے علاقے "نگر" سے رجسٹرڈ ہے ،تصویر میں ڈاکومنٹ بھی ہیں ۔انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا " ایک نہیں ہزاروں لاکھوں ایسے لوگ موجود ہیں جو میاں صاحب سے اپنی محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں، کس کس پہ جھوٹے الزام لگاؤ گے۔ پہلے تو ایک ٹرک تھا اب اور بھی دیکھ لو۔"
تحریک انصاف کا جھوٹ بے نقاب ۔۔۔
یہ ٹرک گلگت کے علاقے "نگر" سے رجسٹرڈ ہے تصویر میں ڈاکومنٹ بھی ہیں دوسرا ایک نہیں ہزاروں لاکھوں ایسے لوگ موجود ہیں جو میاں صاحب سے اپنی محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتے ہیں کس کس پہ جھوٹے الزام لگاؤ گے۔ پہلے تو ایک ٹرک تھا اب اور بھی دیکھ لو https://t.co/4bfkWZ4SBc pic.twitter.com/uISvV9csI4
— Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) January 18, 2022