"اگر آپ کو حیا سے عاری 4 کا معلوم ہے تو پانچویں کا بھی ضرور پتہ ہوگا" شہباز گل کا خواجہ سعد رفیق کو جواب

"اگر آپ کو حیا سے عاری 4 کا معلوم ہے تو پانچویں کا بھی ضرور پتہ ہوگا" شہباز گل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان  کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے خواجہ سعد رفیق کے ٹویٹ پر دلچسپ جواب دے دیا۔

انہوں نے لیگی رہنما کو جواب دیتے ہوئے کہا "خواجہ صاحب آپ  درست فرما رہے ہیں۔آپ کو اچھی طرح سے پتہ ہے وہ 4کون سے ہیں جو حیا سے عاری ہیں۔ اس طرح طعنے دینے سے کیا فائدہ۔آپ کو اگر چار کا پتہ ہے تو پانچویں کا بھی ضرور پتہ ہوگا جو پچھلے چند دن سے ریس میں آگے نکلنے کی کوشش میں ہے، خواجہ صاحب اب بات حیا پر نہیں رکنی۔ضمیر جاگ چکے۔"

اس سے قبل ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہاتھا " کہ آزمائش کی گھڑی میں ساتھ چھوڑنے والےحیا اورغیرت سے عاری ہوتے ہیں ، کوئی اہم پارٹی رہنما اپنے قائد میاں نواز شریف اور پارٹی نظریے سےہٹا ، نہ انشا اللّٰہ ہٹے گا۔"

خیال رہے کہ خواجہ سعد رفیق کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مسلم لیگ ن میں وزارت عظمیٰ کے چار امیدواروں کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -