5 ایکڑ کا خوبصورت جزیرہ برائے فروخت، قیمت ساڑھے 10 کروڑ روپے

Jan 18, 2023 | 12:40 AM

مناگوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) وسطی امریکہ کے ملک نکاراگوا کے ساحل سے تقریباً  ساڑھے 19  کلومیٹر کے فاصلے پر واقع The Iguana Island نامی آتش فشانی جزیرہ تین لاکھ 76 ہزار 627 پاؤنڈ  (تقریبا ساڑھے 10 کروڑ روپے) میں فروخت ہو رہا ہے۔ پانچ ایکڑ پر محیط یہ  جزیرہ کیلے اور ناریل کے درختوں سے گھراہوا ہے اور یہ ایک فری ہولڈ پراپرٹی ہے، جو کہ  امریکہ  کے قریب کسی ٹروپیکل مقام پر عام نہیں ہے۔

پرائیویٹ آئی لینڈز انکارپوریٹڈ، رئیل اسٹیٹ ویب سائٹ کے مطابق "Iguana جزیرہ میں تین بیڈ روم، دو باتھ روم کا گھر ہے جس میں  پورچ، کھانے کا کمرہ، بار اور رہنے کی جگہ ہے، نیز جزیرے کے دوسری طرف عملے کے لیے اضافی رہائش بھی ہے، یہ سب ایک امریکی ڈویلپر نے  جدید معیار کے مطابق بنایا گیا ہے۔"

میٹرو کی رپورٹ کے مطابق ان لوگوں کے لیے جو اپنا ٹچ شامل کرنا چاہتے ہیں، سوئمنگ پول بنانے کے لیے کافی جگہ ہے۔ جزیرے کے مغرب میں ماہی گیری کی گودی بھی موجود ہے۔ Iguana جزیرہ بیرونی دنیا سے مکمل طور پر کٹا ہوا نہیں ہے کیونکہ یہاں وائی فائی، فون اور ٹی وی سگنل دستیاب ہیں۔ جزیرے کا بھروسہ مند طویل مدتی  عملہ جو کہ سائٹ پر موجود مینیجر اور نگہبانوں پر مشتمل ہے،  جزیرے کے نئے مالکان کے لیے کام جاری رکھنے کے لیے  بے چین ہے۔

مزیدخبریں