پاکستانی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں عدم شرکت افسوناک ہے، طیب اکرام
لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر طیب اکرام نے کہا کہ ریکارڈ چار مرتبہ عالمی کپ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کا رواں سال ایونٹ میں جگہ نہ بنا سکنا افسوسناک ہے گزشتہ ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں شرکت سے محروم رہی تھی جس کے بعد معاملات درست کرنے کی ضرورت تھی۔اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حکومت پاکستان اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے کھیل کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔پاکستان کے دو غیرملکی ہاکی کوچز رویلنٹ اوٹمینز اور اب سیگیفیڈ ایکمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دلبرداشتہ ہو کر اپنی ذمہ داریاں چھوڑ کر واپس چلے گئے ہیں جبکہ ایکمین کو 2026 تک کے لے ذمہ داری سونپی گئی تھی۔اس سے پاکستان ہاکی کو مزید دھچکا لگا اور بحرانی کیفیت میں اضافہ ہوا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی عمدہ پرفارمنس سے ہی پاکستانی ہاکی ٹیم مستقبل میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکتی ہے جس کے لئے سخت محنت درکار ہے اور پی ایچ ایف کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
