ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انسدادی اقدامات جاری ہیں، سی سی پی او

ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر انسدادی اقدامات جاری ہیں، سی سی پی او

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی طرف سے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے روزانہ کی بنیاد پرشہر کے مختلف مقامات پرسرچ آپریشنزکئے جا رہے ہیں موجودہ ملکی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر لاہور پولیس کے انسدادی اقدامات جاری ہیں۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر مختلف علاقوں میں کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز کئے گئے ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حساس مقامات پر عارضی ناکوں کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ یقینی بنائی گئی۔پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران، جوان سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں شامل تھے سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ اینڈ سرچ آپریشنز شرپسند عناصر، آرگنائزڈ کریمینلز کی سرکوبی کے لئے ہیں  غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ غیرملکی قونصلیٹ، حساس اداروں، تنصیبات، مساجد، عبادت گاہوں، مزارات اور گرجا گھروں کے گرد و نواح میں کومبنگ اینڈ سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں بس ٹرمینلز،گڈز ٹرانسپورٹ اڈوں، ریلوے سٹیشن اور ائرپورٹ کے گردو نواح کی آبادیوں میں بھی سرچ آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں۔ مشکوک افراد کی مکمل تصدیق کریں جبکہ عدم تصدیق پر بلا امتیاز قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ لاہور پولیس لا اینڈ آرڈر، سکیورٹی یقینی بنانے کے ساتھ شہریوں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔غلام محمود ڈوگر نے ہدایت کی کہ دورانِ سرچ آپریشنز و چیکنگ افسران وجوان مکمل طور پر الرٹ رہیں۔

مزید :

علاقائی -