پی ٹی آئی الیکشن کیلئے تیار،تنظیم سازی پر فوکس کیا جائے،یاسمین راشد
لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں پارٹی دفتر جیل روڈ میں تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹری کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈاکٹر یاسمین راشد نے تمام ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز کو اپنے اپنے اضلاع میں ڈورٹو ڈور مہم اور مہنگائی کے خلاف ریلیاں نکالنے کی فوری ہدایت کی۔ ڈاکٹر یاسمین ا ر شد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی عہدیدا را ن تنظیم سازی پر فوکس کریں یوسی اور بلاک کوڈ تک تنظیم سازی کو فوری مکمل کریں، ڈور ٹو ڈور مہم کا اصل مقصد نئے انتخابات کی تیاری کرنااور عوام تک عمران خان کا پیغام پہنچانا ہے۔ تحریک انصاف پورے ملک میں انتخابات کیلئے تیار ہے ،پی ڈی ایم شکست کے خوف سے الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔کراچی میں دھاندلی کرنے والوں کا عوام محا سبہ کریں گے نون لیگ نے پیپلزپارٹی کی منفی سیا ست بری طرح پٹ چکی ہے۔عمران خان عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں۔ اجلاس میں اعجاز منہاس عندلیب عباس چودھری اخلا ق بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ آمنہ جنجوعہ ڈاکٹر نو شین حامد معراج شھنیلا علی زبیر نیازی، شیخ امتیاز محمود، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، حاجی امتیاز،چوہدری طارق انیس،ندیم نثار، آصف ورک، عمر آفتاب ڈھلوں،طالب نکئی، اسجد ملہی، خالد عزیز لون، احسن واہگہ، میاں ارقم خان، عظیم نوری گھمن،راجہ شکیل زمان، عمران بھٹی،مبین حیات، سلیم سرور جوڑا،وسیم رامے،عمار گجر،میاں اعجاز بلال ناصر چیمہ شنیلا روت اور جمشید غیاث نے شرکت کیں
