سابق گورنر مخدوم احمد محمود سے وفد کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان

سابق گورنر مخدوم احمد محمود سے وفد کی ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو)سابق گورنر پنجاب صدر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما ممبر کونسل پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب حافظ مدنی کی قیادت میں بہاولپور سے آنے والے وفد سے ملاقات میں معروف کاروباری شخصیت سید احسن مصطفی ایگزیکٹو ممبر چیمبر آف کامرس محمد حماد رانا ارحم سعید نے پاکستان پیپلز(بقیہ نمبر28صفحہ6پر )
پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر محمد ولید رفت الرحمن رحمانی سردار نعمان حسنین گورگیج چیف کوارڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین موجود اس موقع پر مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ پا کستان پیپلز پارٹی میں نو جوانوں کی شمولیت سے پارٹی میں نئی جان پڑے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کا مستقبل نو جوانوں کے ہا تھ میں ہے اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوں نو جوانوں کے سالارہیں۔ ان کی قیادت میں پاکستان ایک طاقتور معیشت کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے کہا حافظ حسین احمد مدنی کی شکل میں ایک عرصے بعد بہاولپور کو ایک توانا قیادت میسر آئے امید ہے اب پیپلز پارٹی بہاولپور میں کامیابی کے جھنڈے گا ڑے گی۔