خواتین کو کاروباری معلومات مہیا کرنا ضروری، رومانہ تنویر

خواتین کو کاروباری معلومات مہیا کرنا ضروری، رومانہ تنویر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نیوز پورٹر) ایوان تجارت وصنعت ملتان خواتین ونگ کا اجلاس خطہ کی کاروباری خواتین کے لیے ای کاروبار کی تربیت کے لیے کمپیوٹر لیب قائم کرنے فزیکل و ای میگا نمائش ای کیٹیلاگ کی تیاری اندرون بیرون ممالک تجارتی نمائشوں فیئرز میں شرکت کے فیصلے کئے گئے اس سلسلہ میں ایوان تجارت و صنعت ملتان کی وومن ونگ کا اجلاس کنوینر مسز رومانہ تنویر شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں صدر ایوان میاں راشد اقبال، کو کنوینر مسز صالحہ حسن، شیخ فہیم ستار، مس آسیہ، شمیم اختر، یاسمین کوثر، آصفہ بیگ، آمنہ منیر، رفعت سلطانہ، عصمہ ظہور، شازیہ مقبول، شاہ جہاں بیگم(بقیہ نمبر32صفحہ6پر )
، نازیہ فرید، ریحانہ کوثر، عادل امین، عدیل خان، محمد شاہ زیب سیکرٹری جنرل محمد شفیق کمیٹی سیکرٹری ساجد انصاری نے شرکت کی اجلاس میں خطہ کی کاروباری خواتین کی استعدادکار میں اضافہ کے لیے دور حاضر کی ضروریات کے مطابق ملتان چیمبر میں ای کامرس کی تربیت کے لیے کمپیوٹرلیب کے قیام کاروباری خواتین کی تیارکردہ مصنوعات و ملتانی ثقافت کے فروغ کے لیے ای کیٹیلاگ کی تیاری اور اسے ایوان تجارت و صنعت ملتان کی ویب سائٹ پر آویزاں کرنے اندرون بیرون ملک تجارتی نمائشوں ٹریڈ فیئرز میں شرکت کے لیے گروپس کی تشکیل اور اس کی معلومات آگاہی کے لیے سیشن کے انعقاد کے فیصلے کئے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر مسز رومانہ تنویر شیخ نے کہا کہ خواتین ونگ ملتان ایوان کی کمیٹی اور خواتین کو کاروباری معلومات سہولیات مہیا کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے جو خواتین کو بااختیار بنانے اور ملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے میں اہمیت رکھتی ہے اس سلسلہ میں ملتان ایوان میں خواتین سے منسلک کاروباری و خواتین کے عالمی دن کی تقریبات بھی منعقد کی جائیں گیں جس سے خواتین کی حوصلہ افزائی اور ان کے شعبہ جات میں رہنمائی انکے کاروبار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی صدر میاں راشد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان تجارت و صنعت ملتان وومن ونگ کاروباری خواتین کے مسائل کے حل اور انکی کاروباری استعداد کار میں اضافہ کے لیے کوششیں کررہا ہے تاکہ ہماری خواتین بھی دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنے کاروبار کو بہتر بنا کر آگے بڑھ سکیں اور ان مقاصد کے حصول کے لیے ایم سی سی آئی ہر ممکن اقدامات اور کوششیں کرے گا کو کنوینر مسز صالحہ حسن نے شرکا خواتین کو اپنے غیرملکی ٹریڈ فیئرز نمائشوں میں شرکت کے تجربات شیئر کئے اور انہیں سیر حاصل معلومات سے نوازا اس موقع پرایوان تجارت و صنعت ملتان کی سب کمیٹی وومن ونگ کے لیے آسیہ نورین کو کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا جو مختلف محکموں اور اراکین کمیٹی کے مابین رابطوں کا کام سرانجام دیں گی