عمران خان ہمارے ارکان کا ضمیر خریدنے کیلئے بولیاں لگارہے ہیں ، رانا ثناءاللہ 

عمران خان ہمارے ارکان کا ضمیر خریدنے کیلئے بولیاں لگارہے ہیں ، رانا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعت (ق) لیگ کے ارکان اسمبلی کا ضمیر خریدنے کے لئے بولیاں لگا رہے ہیں۔چودھری وجاہت اور حسین الہٰی کی آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کا مجرمانہ منصوبہ بے نقاب ہوگیا، ایک معزز خاتون رکن قومی اسمبلی کے اغواءکا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو انتہائی قابل مذمت ہے، پارٹی سربراہ چودھری شجاعت حسین اور ایم این اے فرح خان کو کون سی عدالت انصاف دے گی، چیف جسٹس کو اس آڈیو اور ضمیر کی خریداری کے اعترافی بیانات کا نوٹس لینا چاہئے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس آڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہئے، قوم نے دیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے، ڈسکہ میں الیکشن عملے اور ووٹوں کے تھیلے اغوا کرنےوالے اب ارکان قومی اسمبلی کے اغواءکے منصوبے بناتے پکڑے گئے ہیں۔رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ کبھی آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی سازش بناتے ہیں تو کبھی سائفر پر جعلسازی کرتے پکڑے جاتے ہیں، طیبہ گل کے اغواءکار، چئیرمین نیب کے بلیک میلر اور بشیرمیمن کو دھمکیاں دینے والے مجرم نئی واردات کی تیاری کرتے پکڑے گئے ہیں، ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنانے والے اب اغواءکی واردات کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔
رانا ثناءاللہ

مزید :

صفحہ اول -