سیاسی نظام سے مایوس اصل دماغ ملک چھوڑ رہا ہے‘ فائق شاہ

سیاسی نظام سے مایوس اصل دماغ ملک چھوڑ رہا ہے‘ فائق شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے کہا کہ امن ترقی پارٹی اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک نوجوانوں اور تجربہ کار افراد کو ملک کی خدمت کی طرف راغب کر رہی اور شعوری تحریک کے ذریعے اپیل کرتی ہے کہ ملک کو روشن مستقبل دینے کیلئے ان کی ضرورت ہے، وہ اپنے اختیار کیلئے آگے آئیں، انہوں نے کہا کہ حکومت تعاون کرے تو پاکستان کو روشن مستقبل دینے کیلئے ان صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا ئیں گے، انہوں نے کہا کہ سیاسی اور معاشی نظام سے لاکھوں افراد مایوس ہو کر بیرون ملک جا رہے ہیں پچھلے چار سال سے یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے ملک وسائل اور ذرائع سے بھرا پڑا ہے حکومت کی سمت درست ہو تو ہر شعبے میں یہ لوگ پاکستان کی قسمت بدل سکتے ہیں، ہمارے پڑوس میں بنگلہ دیش اور بھارت کی معاشی اور سیاسی پالیسیوں نے کامیابی حاصل کی ان نوجوانوں پر بھروسہ کیا جائے، خیبر سے کراچی تک پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، سیاسی دنگل اور مفادات کی جنگ ختم کی جائے، پاکستان صلاحتیں، وسائل اور سرمایہ سے مالا مال ہے، صرف ناقص پالیسیاں اور عدم استحکام ملک کو بار بار پیچھے دھکیل دیا ہے جمہوریت کے تمام ستون مل کر قانون سازی کریں جس سے ہمیشہ کیلئے عدم استحکام کا باب بند ھو جائے۔