دھاندلی کو عدالت میں لیکر  جائیں گے، فردوس شمیم نقوی

دھاندلی کو عدالت میں لیکر  جائیں گے، فردوس شمیم نقوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کوعدالت میں لیکر جائیں گے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش ضرور کریں گے، پیپلزپارٹی اس نظام کو چلنے نہیں دیتی جس میں وہ خود نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ کراچی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کو عدالت میں لے کر جائیں گے، عدالت کو بتائیں گے کہ بلدیاتی الیکشن میں کتنی بے ضابطگیاں کی گئیں، بلدیاتی الیکشن نہیں فراڈ تھا۔

مزید :

صفحہ اول -