کورین وی لوگر اور معروف بینڈ کے پوپ کے گلوکار داوَد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

کورین وی لوگر اور معروف بینڈ کے پوپ کے گلوکار داوَد کم نے عمرے کی سعادت حاصل ...
کورین وی لوگر اور معروف بینڈ کے پوپ کے گلوکار داوَد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
سورس: @instagam/jaehan9192

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ معظمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف کورین ولاگر اور سوشل میڈیا سٹار داؤد  کِم نے مکہ المکرمہ میں عمرے کی سعادت حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کم داوَد نے فو ٹو اینڈ شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے روحانی سفر کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے کہا کہ" انہیں اسلام نے سارے سوالوں کے جوابات دیئے ہیں" ۔ کم داود نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک  جذباتی کیپشن لکھا کہ "  اسلام نے ان کو زندگی کی اندھیری راہوں سے نکال کر روشنی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔وہ اپنی زندگی میں روشنی کی تلاش کے لئے اکیلے مارے مارے پھر رہے تھے،ان کی  زندگی تباہ ہوچکی تھی، اور  انکے   خیال میں وہ دنیا کے بدقسمت ترین شخص تھے"۔انہوں نے لکھا کہ" میں ہمیشہ کوشش کرتا تھا کہ اپنے سوالوں کا جواب ڈھونڈوں، اسلام  نے مجھے میرے سب سوالوں کے جوابات دے دیئے ہیں اور میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے  مجھے اسلام کیلئے چن لیا ہے"۔

View this post on Instagram

A post shared by Daud Kim (@jaehan9192)

View this post on Instagram

A post shared by Daud Kim (@jaehan9192)

مزید :

تفریح -