ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ جرمنی میں گرفتار

برلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو جرمنی میں کوئلے کی کان کی توسیع کے خلاف احتجاج کے دوران تھوڑی دیر کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ آب و ہوا کی حفاظت کرنا کوئی جرم نہیں ہے۔ 'کل میں اس گروپ کا حصہ تھی جس نے جرمنی میں کوئلے کی کان کی توسیع کے خلاف پرامن طور پر احتجاج کیا تھا۔ ہمیں پولیس نے گھیر لیا اور پھر حراست میں لے لیا لیکن اس شام ہی چھوڑ دیا گیا۔'
خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق گریٹا تھنبرگ کو دیگر کارکنوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا جو آر ڈبلیو ای کی ملکیت والی کھلی ہوئی کوئلے کی کان کی توسیع کے لیے Luetzerath گاؤں کے انہدام کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ تھنبرگ کو تین پولیس افسران اپنے ساتھ لے گئے اور کان کے کنارے سے ایک جگہ پر ایک بازو سے پکڑ کر واپس پولیس وین کی طرف لے گئے۔ تاہم شام کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
Yesterday I was part of a group that peacefully protested the expansion of a coal mine in Germany. We were kettled by police and then detained but were let go later that evening.
— Greta Thunberg (@GretaThunberg) January 18, 2023
Climate protection is not a crime.#LuetziBleibt #LuetziLebt #KeepItInTheGround #ClimateJustice