گھر سے ناراض ہو کر بھاگنے والی سکول کی طالبہ سے پلیٹ فارم پر کھڑی ٹرین میں زیادتی،ریلوے پولیس چوکی کے قریب یہ سنسنی خیز واقعہ کیسے پیش آیا؟

گھر سے ناراض ہو کر بھاگنے والی سکول کی طالبہ سے پلیٹ فارم پر کھڑی ٹرین میں ...
گھر سے ناراض ہو کر بھاگنے والی سکول کی طالبہ سے پلیٹ فارم پر کھڑی ٹرین میں زیادتی،ریلوے پولیس چوکی کے قریب یہ سنسنی خیز واقعہ کیسے پیش آیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اٹاوہ( نیوز ڈیسک )بھارت میں محکمہ ریلوے میں ہلچل مچ گئی  کیونکہ محکمہ کےایک ملازم نے اسٹیشن پر کھڑی کوچ میں گھر سے ناراض ہو کر نکلی سکول کی طالبہ کو بے آبرو کر دیا ۔یہ واقعہ ریاست اتر پردیش کے اٹاوہ جنکشن اسٹیشن پر ہوا جہاں  ریلوے کے ایک صفائی ملازم نے ریلوے کوچ میں ایک سکول کی طالبہ کی عصمت دری کی،عصمت دری کی اطلاع ملتے ہی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہےتاہم اس معاملے میں کئی سوالات بھی اٹھ رہے ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ جب اسٹیشن پر گورنمنٹ ریلوے پولیس چوکس تھی تو عصمت دری کا یہ سنسنی خیز واقعہ کیسے پیش آیا؟ بتایا جا رہا ہے کہ 15 جنوری کی رات 14 سالہ لڑکی ماں کی ڈانٹ اور اپنی پڑھائی سے پریشان ہو کر گھر سے نکلی۔ اس کے بعد لڑکی اٹاوہ انٹرسٹی ایکسپریس سے اٹاوہ آئی اور پلیٹ فارم نمبر 5 پر کھڑی ہوگئی۔ لڑکی کے رشتہ دار اس کی تلاش میں 16 جنوری کی صبح پہنچ گئے اور اسے واپس جھانسی لے گئے۔ گھر میں لڑکی نے اپنے ساتھ زیادتی کے بارے میں بتایا۔ اس کے بعد اہل خانہ منگل کی دوپہر تھانے پہنچے اور واقعہ کی اطلاع دی۔ اس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملازم  کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی نےنوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر گورنمنٹ ریلوے پولیس اٹاوہ تھانے میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ معاملہ حساس ہونے پر  5ٹیمیں تشکیل دی گئیں، جنہوں نے معاملے کی چھان بین کے بعد چھاپہ مار کر ملزم راجکپور یادو ولد مرحوم گلفن یادو ساکن سماس پور تھانہ جلیسر ضلع ایٹا کو گرفتار کر لیا۔  انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں بطور سویپر تعینات ہے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے لڑکی سے زیادتی کا اعتراف کیا۔