سپیس ایکس کا راکٹ فضاء میں دھماکے سے پھٹ گیا ،راکٹ بکھرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

Jan 18, 2025 | 11:33 AM

نیویارک(آئی این پی)ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا راکٹ فضاء میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس کا اسپیس کرافٹ اپنی پرواز کے کچھ ہی منٹوں بعد ہی فضا میں دھماکے سے پھٹ گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس کا نیکسٹ جنریشن میگا راکٹ بحرِ اوقیانوس کے اوپر گلف آف میکسیکو کے پاس سے گزرتے ہوئے اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب اس کے پاس سے گزرنے والی ایئر لائنز کو اس سے ٹکرانے سے بچانے کی کوشش کرتے ہوئے اس کا رخ تبدیل کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کسی بھی ممکنہ تصادم سے بچنے کے لیے 20 ایئر لائنز پروازوں کا رخ بھی موڑا گیا تھا، تاکہ کیریبیئن کے پاس کوئی اور ممکنہ فضائی حادثہ نہ ہو جائے، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے مزید کہا اس حادثے کے بعد اس روٹ سے عام پروازوں کا سلسلہ بحال کر دیا گیا ہے۔

حادثے کے حوالے سے ٹیک جائنٹ ایلون مسک نے اس خیال کا اظہار کیا ہے شاید کہ اسپیس کرافٹ اندرونی طور پر آکسیجن یا ایندھن کے انجن کے اوپری فائر وال پر رساو کی وجہ سے ٹوٹ پھٹ کا شکار ہوا ہو گا۔اپنے ایکس اکاونٹ سے ایلون مسک نے اس واقعے کے ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں راکٹ کے فضاءمیں بکھرتے ملبے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں