کراچی (ویب ڈیسک) ایکسپو سینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش میں کرنٹ لگنے سے 2 مویشی ہلاک ہوگئے۔
صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر عمر کے مطابق ایکسپو سینٹر میں لائیو اسٹاک نمائش میں کرنٹ لگنے سے 2 مویشی مرگئے۔
"جیو نیوز" کے مطابق شاکر عمر نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی نمائش میں واقعہ رونما ہوا۔ محکمہ لائیو سٹاک متاثرہ شخص کا نقصان پورا کرے۔
خیال رہے کہ کراچی کے ایکسپو سینٹر میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی نے لائیو اسٹاک ایکسپو 2025 نمائش کا افتتاح کیا۔
لائیوسٹاک ایکسپو میں سندھ بھر سے لائے جانے والے دو ہزار سے زائد مختلف نایاب نسل کے جانور، سیکڑوں پرندوں اور مچھلیوں کی نایاب نسل کے علاوہ میوزیکل کنسرٹ، قوالی اور فوڈ کورٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔