وہ عرب ملک جس نے 30 لاکھ کتے مارنے کا اعلان کردیا

وہ عرب ملک جس نے 30 لاکھ کتے مارنے کا اعلان کردیا
وہ عرب ملک جس نے 30 لاکھ کتے مارنے کا اعلان کردیا
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رباط (ڈیلی پاکستان آن لائن)  عرب ملک مراکش نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سیاحتی کشش بڑھانے کے لیے تین ملین (30 لاکھ)  آوارہ کتوں کو مار ڈالے گا۔ مراکش ، سپین اور پرتگال کے ساتھ 2030  کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔

ڈیلی میل کے مطابق مراکشی حکام ان کتوں کو ختم کرنے کے لیے غیر انسانی اور ممکنہ طور پر غیر قانونی طریقے استعمال کر رہے ہیں، جن میں زہریلے کیمیکل سٹرائکنائن سے زہر دینا، عوامی مقامات پر کتوں کو گولیاں مارنا، اور زندہ بچنے والے کتوں کو بیلچوں سے مار دینا شامل ہیں۔

انٹرنیشنل اینیمل ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن کولیشن نے خبردار کیا ہے کہ اس مہم کے دوران تقریباً تین ملین کتوں کو ہلاک کیا جا سکتا ہے۔ مشہور حیاتیاتی ماہر اور جانوروں کے حقوق کی علمبردار جین گوڈال نے فیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مہم کو فوری طور پر روکنے کے لیے اقدامات کرے۔ جین گوڈال نے فیفا کو ایک خط میں اس عمل  کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر مراکش یہ کُشت و خون جاری رکھتا ہے تو ورلڈ کپ کے انعقاد کو معطل کر دیا جائے۔

مراکش میں آوارہ کتوں کو مارنے پر قانونی پابندیاں موجود ہیں لیکن رپورٹس کے مطابق حکام ان قوانین کو نظر انداز کر کے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔  مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے ان مداخلتوں کو روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

فیفا نے اس مسئلے پر ابھی تک کوئی آفیشل  بیان جاری نہیں کیا ہے لیکن ذرائع کے مطابق وہ مراکش کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔عالمی برادری مراکشی حکام سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ آوارہ کتوں کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے انسانی اور پائیدار طریقے اپنائیں جو جانوروں کے عالمی فلاح و بہبود کے معیارات کے مطابق ہوں۔

مزید :

عرب دنیا -کھیل -