ڈینیلا ہینچوا اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

ڈینیلا ہینچوا اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

  

کیلیفورنیا(نیٹ نیوز) سلواکیہ کی نامور ٹینس سٹار اور ٹورنامنٹ کی سکس سیڈ ڈینیلا ہینچوا ڈبلیو ٹی اے مرکری انشورنس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔امریکہ میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے راﺅنڈ میں پولینڈ کی ارسذولا راڈوانسکا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سلواکیہ کی ڈینیلا ہینچوا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور7-5 سے اپ سیٹ شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ ایک اورمیچ میں امریکہ کی واروارا لیپچنکو نے ہم وطن نیکولی گبزکو6-3اور6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -